کوئٹہ ،شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن

کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 10مشتبہ افرادگرفتار،اسلحہ،منشیات اورتخریبی لٹریچربرآمد

جمعہ 27 نومبر 2015 22:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء ) فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس ادارے کا تمپ کے علاقے کوہاڑاوررودبندمیں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن،کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 10مشتبہ افرادگرفتار،قبضے سے اسلحہ،منشیات اورتخریبی لٹریچربرآمد۔ ایف سی کی پٹ فیڈرکینال سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن،فائرنگ کے تبادلے میں 01شرپسند زخمی، 03مشتبہ شرپسندوں گرفتارکرلیا فرنٹیئر کور بلوچستان کے جاری کردہ بیان کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان اور حساس ادارے نے تمپ کے علاقے کوہاڑاور رودبندمیں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شُبے میں 10مشتبہ افرادکو گرفتارکرلیاگرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اورتخریبی لٹریچربرآمدکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

برآمد کیئے گئے اشیاء میں 01عددآر پی جی سیون راؤنڈ،01عدد ایس ایم جی بمعہ07میگزین،01عدد30بورپستول بمعہ04میگزین،سینکڑوں راؤنڈز،120کلوگرام چرس اور ریاست مخالف تخریبی لٹریچرشامل ہے۔گرفتار مشتبہ افرادسے مزید تفتیش جار ی ہیدوسری کارروائی :فرنٹیئرکور نے پٹ فیڈرکینال سے ملحقہ علاقوں گوٹھ مندر،زمردان نالہ،شیراگوٹھ اوربٹی نالہ میں کارروائی کرتے ہوئے شرپسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 01شرپسندزخمی جبکہ 03مشتبہ شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتارشرپسندوں سے تفتیش جاری ہے۔