حسینہ حکومت امن و استحکام کے بجائے نفرتوں اور خون ریزی کے بیج بورہی ہے،ہدایت الرحمان بلوچ
حسینہ کو یاد رکھنا چاہیے ظلم کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوتا ہے،صوبائی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی
جمعہ 27 نومبر 2015 22:57
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ واضح دھاندلی اور ہندوستانی پشتیبانی سے اقتدار میں آنے والی حسینہ حکومت ملک میں امن و استحکام کے بجائے نفرتوں اور خون ریزی کے مزید بیج بورہی ہے۔ اسے یاد رکھنا چاہیے کہ ظلم کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوتا ہے۔ پاکستان سے محبت کی سزا جماعت اسلامی کودیکر بنگلہ دیش بھارت کو خوش کر رہا ہے ۔
حکومت پاکستان اور سیاسی جماعتوں کو بھی بنگلہ دیش میں مظالم پر بھر پور آوازبلند کرنی چاہیے جماعت اسلامی دنیابھر میں مظالم دہشت گردی پر آوازبلند کرتی رہیگی ۔ ہم بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حب لسبیلہ میں بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے بے گناہ قیمتی علمائے کرام دانشوروں کی پھانسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی مظاہرے سے امیر ضلع مولانانیازمحمد ، جمعیت طلبہ عربیہ کے خلیل الرحمان محمد اقبال ابڑو ،مولانا عبدالمالک منصوری نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ان رہنماؤں کو ۱۹۷۱ میں اپنے وطن پاکستان کا دفاع کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.