پاکپتن،تیزرفتارکار درخت سے ٹکر اگئی،تین بچوں کے باپ سمیت ایک ہی خاندان کے 2افراد جاں بحق، دو خواتین سمیت 3شدید زخمی1

جمعہ 27 نومبر 2015 23:04

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء)تیزرفتارکارکی موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے درخت میں ٹکر،تین بچوں کے باپ سمیت ایک ہی خاندان کے 2افراد جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت 3افراد شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق مین روڈ نذد امام بارگاہ کارہائشی03بچوں کا باپ 32سالہ عمران اپنے بھائی حاجی اسلم اورمحلہ انعام آباد کے رہائشی کرامت و دیگر اہل وعیال کے ہمراہ ذاتی کار پر سوار ہوکربراستہ دیپالپور روڈ لاہور جا رہے تھے کہ دیپالپور کے قریب پہنچتے ہی ایک لنک روڈ سے زِگ زیگ کرتا ہوا موٹر سائیکل مین روڈ پر اِن کے سامنے آگیا جِسے بچانے کی کوشش میں تیز رفتار بے قابوہو گئی اور سڑک کنارے کھڑے درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں عمران مذکور اور کرامت تو گہرے زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ اِن کے ساتھ موجود اِن کی بیویوں سمیت تین افراد کو انتہائی تشویشناک زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔