و زیراعلیٰ بلوچستان کی حاجی لشکری رئیسانی سے ملاقات، نیشنل پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی

جمعہ 27 نومبر 2015 23:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کا سیاسی و قبائلی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے ملاقات نیشنل پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ گزشتہ روز ساراوان ہاؤس گئے جہاں انہوں نے سیاسی و قبائلی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے ملاقات کی اس موقع پر صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی ‘ رکن قومی اسمبلی ‘ سردار کمال خان بنگلزئی ‘ مشیر خزانہ میرخالد خان لانگو ‘ حکومت بلوچستان کے ترجمان جان محمد بلیدی بھی موجود تھے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے صوبہ کی سیاسی صورتحال مری معاہدے ‘ اقتصادی راہداری سمیت دیگر صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کو نیشنل پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور کہا کہ وہ خود ملاقات کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اور مسلم لیگ (ن)سے مستعفی ہونے سے متعلق ان کے تحفظات کا خاتمہ کریں گے کیونکہ حاجی لشکری رئیسانی بلوچستان کی سیاست کے حوالے سے ایک معتبر مقام رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :