عامر خان بھارت چھوڑ کر سعودی عرب چلے جائیں: گلوکار ابھیجیت بھاٹہ چاریہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 نومبر 2015 23:40

عامر خان بھارت چھوڑ کر سعودی عرب چلے جائیں: گلوکار ابھیجیت بھاٹہ چاریہ
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.27 نومبر 2015 ء) گلوکار ابھیجیت بھاٹہ چاریہ نے عامر خان کو بھارت چھوڑ کر سعودی عرب چلے جانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاء پسندی کیخلاف آواز اٹھانے کے بعد سے بالی وڈ کے سپر سٹار عامر خان انتہاء پسند بھارتی ہندوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

(جاری ہے)

کبھی انہیں پاکستان چلے جانے کا کہا جاتا ہے تو کبھی ان پر غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے ہندو انتہاء پسند کے طور پر مشہور گلوکار ابھیجیت بھاٹہ چاریہ نے بھی عامر خان کیخلاف محاذ کھول لیا ہے۔ ابھیجیت کا کہنا ہے کہ اگر عامر کو ہندوستان میں رہنے سے مسئلہ ہے تو وہ سعودی عرب جا کر رہ سکتے ہیں۔ جبکہ ابھیجیت نے آئندہ سے عامر خان کی کوئی بھی فلم نہ دیکھنے کا اعلان کیا ہے۔