سوئزرلینڈ کےصوبے میں ریفرنڈم کے ذریعے برقع پر پابندی۔اطلاق سیاحوں پر بھی ہوگا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 27 نومبر 2015 23:59

سوئزرلینڈ کےصوبے میں ریفرنڈم کے ذریعے برقع پر پابندی۔اطلاق سیاحوں ..

سوئٹزرلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27نومبر۔2015ء)سوئزر لینڈ کے ایک صوبے میں ریفرینڈم کے ذریعے عوامی مقامات پر عورتوں کے برقع پہننے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو 10000 فرانکس(تقریبا 10لاکھ 35 ہزار روپے) جرمانہ کیا جائے گا۔ریفرنڈم میں اطالوی زبان بولنے والوں کی کینٹن تیچینو میں ہر3 میں سے 2 ووٹروں نے برقع پر پابندی لگانے کی حمایت کی۔

(جاری ہے)

جلد ہی اس قانون کا نفاذ ہو جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 100 فرانکس سے 10000 فرانکس تک جرمانہ کیا جائے گا۔ اس قانون کا اطلاق سیاحوں پر بھی کیا جائے گا۔ مشرق وسطیٰ کے ممالک سے ہر سال 40 ہزار سیاح سوئزرلینڈ آتےہیں۔ تمام سیاحوں کو سرحد پر ہی مطلع کیا جائے گا کہ اب تیچینو میں منہ ڈھانپنے پر پابندی ہے۔ برقع پر پابندی کے پارلیمنٹری سیشن کے دوران سیکورٹی کے انتظامات کافی سخت تھے۔ پارلیمنٹ کی بلڈنگ میں جانے والوں کے لیے عارضی طور پر میٹل ڈیٹیکٹو ڈیوائسز بھی نصب کی گئی تھیں۔