موسمیاتی تبدیلی دنیا میں انسانی زندگیوں کیلئے بڑا خطرہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے، گلیشیئرز کے پگھلنے،سیلاب اور سطح سمندر میں اضافے کے خطرات کا سامنا ہے،ہمالیہ کے گلیشیئرز دنیا کے کسی بھی دوسرے حصے سے زیادہ تیزی سے پگھل رہے ہیں، پاکستان کم ترین گرین ہاؤس گیسلز چھوڑنے والے ممالک میں شامل ہے، وزیر اعظم نواز شریف کا مالٹا میں دولت مشترکہ کے 24ویں سربراہ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی پر سیشن سے خطاب
ہفتہ 28 نومبر 2015 00:00
ویلیٹا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27نومبر۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی دنیا میں انسانی زندگیوں کیلئے بڑا خطرہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے، گلیشیئرز کے پگھلنے،سیلاب اور سطح سمندر میں اضافے کے خطرات کا سامنا ہے،ہمالیہ کے گلیشیئرز دنیا کے کسی بھی دوسرے حصے سے زیادہ تیزی سے پگھل رہا ہے، پاکستان کم ترین گرین ہاؤس گیسلز چھوڑنے والے ممالک میں شامل ہے۔
وہ جمعہ کو مالٹا میں دولت مشترکہ کے 24ویں سربراہ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی پر سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی دنیا بھر میں انسا نی زندگیوں کیلئے بڑا خطرہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے، گلیشیئر کے پگھلنے سیلاب اور سطح سمندر میں اضافے کے خطرات کا سامنا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کوہ ہمالیہ کے گلیشیئرز دنیا کے کسی بھی دوسرے حصے سے زیادہ تیزی سے پگھل رہے ہیں،2010ء اور 2011ء میں ہمیں بڑے سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کم ترین گرین ہاؤس گیسلز چھوڑنے والے ممالک میں شامل ہے، عالمی سطح پر گیسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ صرف 0.8فیصد ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پیرس کانفرنس جامع موسمیاتی تبدیلی معاہدے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے، امید ہے کہ یہ کانفرنس بات چیت تک محدود نہیں رہے گی، کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے وسائل اور ٹیکنالوجی بھی فراہم کی جائے گی،ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے تعاون فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قومی موسمیاتی تبدیلی پالیسی تشکیل دی اور عملدرآمد کا لائحہ عمل طے کیا،قومی معیشت اور ترقی میں ماحول دوست پالیسیاں اختیار کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.