بی جے پی کی اتحادی محبوبہ مفتی کی بھارتی انتہا پسندوں پر کڑی تنقید ،نربھایا کیس کے بعد میں بھی دہلی میں خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہوں تو کیا مجھے بھی بھارت کا مخالف سمجھا جائے گا،کسی کو حق نہیں کہ وہ مسلمانوں کو پاکستان جانے کا کہے، عدم تحفظ کا اظہار کرنے پر بھارت چھوڑنے کا کیوں کہا جاتا ہے؟

ہفتہ 28 نومبر 2015 00:02

بی جے پی کی اتحادی محبوبہ مفتی کی بھارتی انتہا پسندوں پر کڑی تنقید ،نربھایا ..

سری نگر/نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27نومبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کی اتحادی محبوبہ مفتی نے بھی بھارتی انتہا پسندوں پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے ان خدشات کا اظہارکیا ہے کہ کبھی کبھی مجھے بھی بھار ت میں ڈر لگتاہے، عدم تحفظ کا اظہار کرنے پر بھارت چھوڑنے کا کیوں کہا جاتا ہے؟انتہا پسند کون ہوتے ہیں بھارت سے نکالنے والے؟؟ ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور لوک سبھا کی رکن محبوبہ مفتی نے عامر خان کو بھارت سے نکل جانے کے مطالبے پر کرارا سوال اٹھایا۔ کہتی ہیں نربھایا کیس کے بعد وہ بھی دہلی میں خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں تو کیا انھیں بھی بھارت کا مخالف سمجھا جائے گا۔ کسی کو حق نہیں کہ وہ مسلمانوں کو پاکستان جانے کا کہے۔ انہوں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی مجھے بھی بھار ت میں ڈر لگتاہے۔محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا کہ عدم تحفظ کا اظہار کرنے پر بھارت چھوڑنے کا کیوں کہا جاتا ہے؟انتہا پسند کون ہوتے ہیں بھارت سے نکالنے والے؟؟

متعلقہ عنوان :