عراق، صوبہ الانبار میں بم دھماکہ، 16 عراقی فوجی ہلاک

ہفتہ 28 نومبر 2015 00:07

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27نومبر۔2015ء) عراق کے صوبہ الانبار کے شہر رمادی میں بم دھماکے میں 16 عراقی فوجی ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ بم دھاکہ رمادی کے مغرب میں کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 16 عراقی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے عراقی فوجی اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکار تھے۔ جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات بھی عراق کے دار الحکومت بغداد کے شمال مغربی علاقے البحریہ میں ایک چلتی گاڑی میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔ عراق کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے جنوبی بغداد کے علاقے المدائن میں دو بموں کا پتہ لگا کر ان کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :