محمد حفیظ 150 ٹی ٹونٹی چوکے جڑنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے

ہفتہ 28 نومبر 2015 11:05

محمد حفیظ 150 ٹی ٹونٹی چوکے جڑنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28نومبر- 2015ء) پاکستانی بلے باز محمد حفیظ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں قومی ٹیم کی جانب سے 150 چوکے مارنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں محمد حفیظ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 150 سے زائد چوکے جڑنے والے پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئے ۔ اس فہرست میں نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم 199 چوکوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ سری لنکن بلے باز تلکا رتنے دلشان 187 اور سابق سری لنکن کپتان مہیلاجے وردھنے 173 بائونڈریز لگا چکے ہیں ۔