ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ حصول میں‌ ناکامی ، ڈیوٹی جج نے کسٹم عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 نومبر 2015 11:08

ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ حصول میں‌ ناکامی ، ڈیوٹی جج نے کسٹم عدالت ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 نومبر 2015 ء): ڈیوٹی جج نے ماڈل ایان علی کا پاسپورٹ حوالے کرنے سے انکار کر دیا، تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی آج کسٹم عدالت میں جج رانا آفتاب کی رخصت کے باعث کیس کی سماعت ڈیوٹی جج نے کی جنہوں نے پاسپورٹ واپسی کے لیے ماڈل ایان علی کے ضمانتی مچلکے جمع کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایان علی کو کسٹم عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

ڈیوٹی جج کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ واپسی ایک حساس معاملہ ہے جس کا فیصلہ ٹرائل کورٹ ہی کرے گی۔ پاسپورٹ کے حصول کے لیے ماڈل ایان علی تیس نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش ہوں گی۔ واضح رہے کہ عدالت نے ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ایان علی کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکمدیا تھا جس کے بعد کسٹم حکام نے ایان علی کے ضبط کیے گئے تینوں پاسپورٹ عدالت میں جمع کروا دئے تھے۔