امریکی ریاستوں جنوبی ڈکوٹااورنیبراسکا میں برفانی طوفان

ہفتہ 28 نومبر 2015 11:57

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) امریکا کی ریاستوں جنوبی ڈکوٹا اور نیبراسکا میں برفانی طوفان نے معمولات زندگی منجمد کردیے۔دونوں ریاستوں کے شہری ان دنوں انتہائی سخت موسم کی لپیٹ میں ہیں۔

(جاری ہے)

برف کے طوفان نے نہ صرف تھینکس گیونگ ڈے کی خوشیوں کا مزا کرکرا کردیا ، بلکہ دیگر معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔سڑکیں ویران اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔بعض علاقوں میں ایک اعشاریہ پانچ انچ برف پڑ چکی ہے۔ سڑکوں پر برف کی تہہ جم جانے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا جبکہ پھسلن کی وجہ سے درجنوں حادثات بھی رونما ہوئے ہیں۔حکام نے موسم کی سختیوں سے بچاؤ کے لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :