لندن دھماکے عراق جنگ میں شمولیت کاردعمل تھا، سابق میئر لندن

ہفتہ 28 نومبر 2015 11:58

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) لندن کے سابق میئر کن لیونگسٹن نے شہر میں 10 برس پہلے ہوئے دھماکوں کو برطانیہ کی جانب سے عراق جنگ میں شمولیت کاردعمل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی جانب سے عراق جنگ میں حصہ لینے کیردعمل میں بمباروں نے لندن کے شہریوں کی جانیں لیں۔7جولائی 2005 کو لندن میں بس اور ٹیوب ٹرینز میں دھماکوں سے 52 افرادمارے گئے تھے ،کن لیونگسٹن اس وقت لندن کے مئیر تھے تاہم اْس وقت انہوں نے ان حملوں کو بے گناہ افراد کااندھا دھندقتل قرار دیا تھا