مشرق وسطیٰ، بدستور دنیا میں سب سے زیادہ فوجی سرگرمیوں والا خطہ قرار

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:03

بون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) مشرق وسطیٰ کو بدستور دنیا کے سب سے زیادہ فوجی سرگرمیوں والے خطے کی حیثیت حاصل ہے۔ یہ بات امن پر تحقیق کے ادارے BICC کے ملٹرائزیشن سے متعلق عالمی انڈیکس GMI میں بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بون میں جاری کی جانے والی اس فہرست میں گزشتہ برسوں کی طرح اس بار بھی سب سے اوپر اسرائیل ہے، جہاں فوجی سرگرمیاں سب سے زیادہ ہیں۔ اس کے بعد سنگاپور اور آرمینیا کے نام ہیں۔ چوٹی کے دس ملکوں میں مشرقِ وْسطیٰ ہی کے ایک اور ملک اردن کے ساتھ ساتھ جنوبی کوریا، روس، قبرص، آذربائیجان، کویت اور یونان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :