ترکی میں گرفتار صحافیوں کی رہائی کے لیے مظاہرہ

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:03

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) ترکی میں دو صحافیوں کی گرفتاری کے خلاف آج جمعے کو کئی ہزار افراد نے مظاہرہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق استنبول میں کیے جانے والے اس مظاہرے میں شریک افراد نے حکومت کی جانب سے آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے خلاف نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

ترکی میں گزشتہ روز دو صحافیوں کو ریاست مخالف سرگرمیوں اور دہشت گردی کی تشہیر کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ ان دونوں صحافیوں نے ایک ایسی ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انقرہ حکومت کی طرف سے ہتھیار شام بھیجتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ یہ ویڈیو رواں سال مئی میں سامنے آئی تھی۔

متعلقہ عنوان :