برلن : دہشت گردی کے شبے میں گرفتار تینوں افراد رہا

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:04

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء)جرمن دارالحکومت میں دہشت گردی کے شبے میں گرفتار کیے جانے والے تینوں افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ان تینوں کے پاس سے کوئی خطرناک شے برآمد نہیں ہوئی اور نہ ہی تفتیش کے دوران کوئی مشتبہ معلومات سامنے آئیں ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک شامی اور تیونس کے ایک شہری کو جمعرات کو جبکہ تیسرے مشتبہ شخص کو آج جمعے کی صبح گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک گاڑی اور برلن کی ایک مسجد کی تلاشی لی تھی۔ قبل ازیں حکام نے بتایا تھا کہ یہ تینوں کسی دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔