کینیڈین ملکہ حسن کو عالمی مقابلہ حسن میں شرکت سے روک دیا گیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:08

کینیڈین ملکہ حسن کو عالمی مقابلہ حسن میں شرکت سے روک دیا گیا

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء)عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کے لیے کینیڈا سے تعلق رکھنے والی حسینہ کا کہنا ہے کہ اْنھیں ہانگ کانگ سے چین کے شہر جانے کے لیے طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا جہاں اِس سال کی مِس ورلڈ کی تقریب منعقد ہونی ہے۔چین میں پیدا ہونے والی 25 سالہ انستازیا لِن کا کہنا ہے کہ اْنھیں مس ورلڈ کے مقابلے میں شرکت کا دعوت نامہ نہیں دیا گیا، جس کا مطلب ہے کہ وہ ویزا کے لیے درخواست نہیں دے سکتی ہیں۔

اجازت نہ ملنے پر مِس لن نے ہانگ کانگ کے راستے چین کے شہر سانیا جانے کی کوشش کی، کیونکہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کو وہاں سے ویزا لگوانے کی اجازت ہے۔لِن نے الزام لگایا ہے کہ اْن پر پابندی اْن کی انسانی حقوق کے لیے چلائی جانی والی مہم کے باعث لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اْنھوں نے چین میں ’ظلم اور سینسر شپ‘ پر شدید تنقید کی تھی۔ لِن فلان گونگ کے نظریے کی پیروکار ہیں اور یہ وہ روحانی تحریک ہے جسے چین میں مسلک یا عقیدہ سمجھا جاتا ہے اور اِس پر پابندی ہے۔

عالمی مقابلہ حسن 19 دسمبر کو سانیا میں سمندر کے کنارے ایک سیاحتی مقام پر ہونا ہے۔جب لِن نے پہلی بار یہ کہا تھا کہ اْنھیں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے تو بی بی سی نے مقابلہ حسن کی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اْن کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا