پرنٹنگ کا خام مال پیپر اینڈ بورڈ پر ڈیوٹی و ٹیکسز جبکہ چھپا میٹریل بغیر ڈیوٹی درآمد کی اجاز ت حکومت فوری کاغذ و بورڈ پر درآمدی ڈیوٹی کم کرے،خامس سعید بٹ

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) پرنٹنگ کا خام مال پیپر اینڈ بورڈ پر ڈیوٹی و ٹیکسز جبکہ چھپا میٹریل بغیر ڈیوٹی درآمد کی اجاز ت حکومت فوری طور پر کاغذ و بورڈ پر درآمدی ڈیوٹی کم کرے۔خاسینئر وائس چےئر مین مس سعید بٹ ۔ صدر ندیم سعید وائیں ۔ زاہد مقصود بٹ سابق صدر و خواجہ محمد عباس سیکریٹری جنرل ایپما نے اپنے مشترکہ بیان میں موجودہ بجٹ کے بہت بڑے تضاد کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے جس سے کاغذ بورڈ کے درآمد کنندگان کے ساتھ پاکستان کی دوسری بڑی انڈسٹڑی (پرنٹنگ ) تباہ ہو رہی ۔

اُنہوں نے کہا کہ پیپر کی درآمد پر 20 فیصد ڈیوٹی 17 فیصد سیلز ٹیکس 3 فیصد ویٹ اور 6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس یعنی 46 فیصد ٹیکس جبکہ اسی کاغذ پر چھپی ہوئی اشیاء پر ڈیوٹی فری و دیگر ٹیکسوں کی مد میں صرف 5.5 فیصد اس اقدام سے نہ صرف درآمد کنندگان کا کاروبار ہو گیا ہے بلکہ پرنٹنگ پاکستان کی دوسری بڑی انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے اب بات یہی پر ختم نہیں ہوتی تقریباً 50 فیصد تحفظ سے مقامی مل مالکان نے ناقص ۔

(جاری ہے)

غیر معیاری کم وزن کے کاغذ کی لوٹ مار کا لامتناہی سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ جس سے مقامی مل مالکان کی انڈرانوائسنگ اور ایک ایک ووچر پر کئی کئی گاڑیوں کی ترسیل سے حکومتی خزانے کو ماہانہ کروڑوں کا نقصان پہنچ رہا ہے اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایپما کی مشاورت سے فوری ایک کمیٹی تشکیل دیکر اُن مسائل کا حل نکالے اور جہاں حکومتی خزانے کا ضیاع رکے وہیں پرنٹنگ انڈسٹری کی بحالی ممکن ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :