Live Updates

اسلام آباد : نواز شریف کی آمریت فوجی آمریت سے بھی زیادہ جابرانہ ہے ، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی نواز شریف پر تنقید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 نومبر 2015 12:13

اسلام آباد : نواز شریف کی آمریت فوجی آمریت سے بھی زیادہ جابرانہ ہے ، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 نومبر 2015 ء) : پاکستان تحریکٍ انصاف کے چئیر مین عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نواز شریف پولیس کا سیاسی استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں اورماڈل ٹاؤن کا قتل عام اس کی مثال ہے.

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں بھی پولیس کا بے دریغ سیاسی استعمال کیا جا رہا ہے ، محض انتخابی مہم چلانے پر مجھ پر دو ایف آئی آر کٹ چکی ہیں. نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی آمریت فوجی آمریت سے زیادہ جابرانہ ہے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات