نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ،لاہور سے7کالعدم تنظیموں کے ارکان گرفتار
ہفتہ 28 نومبر 2015 12:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے دوران لاہور سے کالعدم تنظیموں کے 7 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتارشدگان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ قبضے سے فرقہ واریت پھیلانے والا مواد ، لیپ ٹاپس اور دیگر ممنوعہ دستاویزات برآمد کرلی گئیں، یہ آپریشن خفیہ اداروں اور انسداد دہشتگردی کی فورس نے مشترکہ طور پر کیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم حزب التحریر کے 6 کارکن گرفتار کر لئے،گرفتار شدگان میں سعد الرحمان جگرانوی اور اسکے پانچ ساتھی شامل ہیں۔ ملزموں سے ممنوعہ لٹریچر، لیپ ٹاپس، سی ڈیز اور دیگر سامان برآمد ہوا۔(جاری ہے)
سعد الرحمان جگرانوی کے 2 رشتہ دار پہلے سے گرفتار ہیں۔
حساس اداروں نے جوہر ٹاوٴن سے بھی کالعدم تنظیم کا ایک کارندہ گرفتار کر لیا۔ یہاں سے گرفتار ہونے والے ملزم ندیم نے افغانستان سے جنگی تربیت لے رکھی ہے۔ اس کے قبضے سے اہم نقشے اور دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق حساس ادارے لاہور کے مختلف علاقوں میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت خفیہ آپریشن کررہے ہیں جن کامقصد لاہور کو دہشت گردوں اور شرپسند عناصر سے پاک کرنا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ حساس ادارے، پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے ایک دوسرے کے تعاون سے لاہور سمیت پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے یا گرفتاری تک یہ کارروائیاں اور چھاپے جاری رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.