بھارت سے سیریز کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو آرام کا موقع دیا جائیگا، پی سی بی

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:18

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف سیریز کے سبب بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کئی کرکٹرز چند میچوں میں شرکت کے بعد واپس ا آجائینگے کیوں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد کھلاڑیوں کو آرام مل سکے۔ پاکستان اور انگلینڈ کا آخری ٹی ٹونٹی پیر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا جب کہ پاکستان کے کئی کھلاڑی منگل کی صبح دبئی سے ڈھاکا روانہ ہوں گے۔

پی سی بی نے اس بارے میں واضح پالیسی چند دنوں میں بنائے گا تا کہ کھلاڑیوں کو تازہ دم ہونے کیلیے مکمل آرام دیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ کے بارے میں بورڈ کی پالیسی اگلے چند دن میں بن جائے گی۔ کوچ وقار یونس کا خیال ہے کہ کھلاڑیوں کو انجریز سے بچانے کے لئے بنگلہ دیش لیگ میں شرکت سے روکا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارت کی سیریز کے لئے مختصر کیمپ لگانے کا عندیہ دیا ہے اور بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے۔

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ، شعیب ملک ، عمر اکمل ، وہاب ریاض ، محمد عرفان نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں حصہ لینا ہے جب کہ محمد حفیظ ، سرفراز احمد ، انور علی اور صہیب مقصود وغیرہ ٹی ٹونٹی سیریز کھیل کر وطن واپس آجائینگے۔