کینیڈا میں برف سے ہوٹل کی تعمیر کا کام شروع

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:24

اوٹاوہ ۔ 28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) کینیڈا میں ہر سال کی طرح اس سال بھی برفیلے ہوٹل کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے جہاں جلد ہی سیاحوں کی آمدورفت شروع ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

کینیڈا کے شہر میں قائم کیے جانے والے اس منفرد ہوٹل کی تعمیر میں پانچ سو ٹن سے زائد برف استعمال کی جاے گی جس کی راہداریوں اور کمروں سمیت تمام آرائشی اشیا بھی برف سے ہی تیار کی جاتی ہے۔ اس ہوٹل میں رہائش کے لئے 44 کمرے بھی موجود ہیں جہاں 88 افراد با آسانی رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :