تیونس میں ہونے والے دھماکے میں ملوث خودکش بمبار کی شناخت، 30 مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:24

تیونس۔ 28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) یونس میں حکام نے دارالحکومت میں صدارتی محافظوں کی بس پر خودکش حملہ کرنے والے بمبار کو شناخت کرلیا ہے اور انتہا پسندی سے تعلق کے الزام میں تیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔تیونس کی وزارت داخلہ نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ خودکش بمبار کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کا نام حسان بن ہدی بن ملد عبدالعلی ہے۔اس کی عمر ستائیس سال تھی اور وہ دارالحکومت تیونس ہی میں رہتا تھا۔وہ مزدور طبقے سے تعلق رکھتا تھا اور ریڑھی لگاتا تھا۔عراق اور شام میں برسر پیکار سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے تیونس کے وسط میں گذشتہ منگل کو صدارتی محل کے محافظوں کی بس میں اس خودکش بم دھماکے کی ذمے داری قبول کی تھی۔اس بم دھماکے میں بارہ صدارتی محافظ اور حملہ آور ہلاک ہوگیا تھا۔