متحدہ عرب امارات میں میں اسرائیلی سفارتی مشن نہیں کھول رہا
ہفتہ 28 نومبر 2015 12:24
دبئی۔ 28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء)تحدہ عرب امارات کے ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے ان میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کی ہے جن میں اسرائیل کے حوالے سے یو اے ای کی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ کیا گیا تھا۔ یو اے ای کی وزارت خارجہ کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن مریم الفلاسی نے ایک بیان میں واضح کیا کہ دوبارہ قابلِ استعمال توانائی کے ادارہ 'ارینا' ایک آزاد بین الاقوامی ایجنسی ہے، جو ایسی انجمنوں کے لئے بنائے گئے قوانین اور ضابطوں کے تحت کام کرتی ہے۔
یو اے ای کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور' ارینا' کے درمیان کسی بھی قسم کے معاہدے سے یو اے ای کے موقف یا اسرائیل سے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔اس سے پہلے تل ابیب سے شائع ہونے والے اخبار 'ہارٹز' نے دعوی کیا تھا کہ اسرائیل، متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود وہاں اپنا پہلا سفارتی مشن کھولے گا۔(جاری ہے)
اخبار نے اسرائیل کی وزارتِ خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ ابوظہبی میں قائم کیا جانے والا یہ سفارتی مشن بین الاقوامی انرجی آرگنائزیشن کا حصہ ہو گا۔واضح رہے کہ سنہ 1948 میں عرب، اسرائیل تنازع شروع ہونے کے بعد سے متحدہ عرب امارات کی طرح دوسری عرب ریاستوں نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
-
اقوام متحدہ کا غزہ کےہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں بارے شفاف تحقیقات کا مطالبہ،امریکا نے بھی اسرائیل سے معلومات طلب کرلیں
-
بھارتی میڈیا مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے، راہول گاندھی
-
ٹرمپ سے عالمی رہنمائوں کی ملاقاتوں پر بائیڈن انتظامیہ پریشان
-
11 سال سے زائد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، برطانوی اخبار
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
تیسری بار اقتدار میں آنے کیلئے مودی کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی جاری
-
اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج پرگوگل کے 20 ملازمین فارغ
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.