غربِ اردن میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی شہید

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:25

مقبوضہ بیت المقدس28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) اسرائیلی فوجیوں نے غربِ اردن میں فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کار ڈرائیور کو شہید کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فلسطینی نے غربِ اردن میں یہودی آباد کاروں کی بستی کفر ایڈمم کے نزدیک ایک بس اسٹاپ پر کھڑے لوگوں پر اپنی کار چڑھا دی تھی جس سے دو فوجی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔جمعہ کو پیش آئے اس واقعے کے بعد یکم اکتوبر سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اٹھانوے ہوگئی ہے۔ان کے علاوہ اریٹریا کا ایک شہری اور ایک امریکی بھی اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :