کھٹمنڈو میں سکول کے بچوں کا انسانی زنجیر بنا کر مہیسی لسانی اقلیت کے خلاف مظاہرہ

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:25

کھٹمنڈو۔ 28نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء)نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہزاروں سکول کے بچوں نے رنگ روڈ پر انسانی زنجیر بنا کر مہیسی لسانی اقلیت کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مہیسی اقلیت کا کہنا ہے کہ نئے آئین میں ان کو حقوق نہیں دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مہیسی اقلیت نے نیپال اور بھارت کی سرحد کو دو ماہ سے بند کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے خوراک اور ادویات کی کمی ہو گئی ہے۔

کھٹمنڈو میں ہونے والے مظاہرے میں بچوں نے سرحدی بندش ختم کرو، تعلیم ہمارا حق ہے، ہم بھارت کے سامنے نہیں جھکیں گے‘ کے نعرے لگائے۔مظاہرے کرنے والے بچوں نے مطالبہ کیا کہ سرحدی بندش فوری طور پر ختم کی جائے۔واضح رہے کہ نیپالی حکومت کا کہنا ہے کہ مہیسی اقلیت کی بھارت حمایت کر رہا ہے۔