Live Updates

لیگی وزراء انتخابی مہم چلا رہے ہیں ،ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی ، عہدہ نہ رکھنے والے کسی پارٹی رہنما کو انتخابی مہم سے روکا نہیں جا سکتا ، ہمیں بلدیاتی الیکشن کی مہم چلانے سے روکنے کی کوشش کی گئی،دوسری جماعتوں کو سیاسی ہتھکنڈوں کی نذر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومت کی جانب سے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں،جلسہ گاہ پہنچنے کیلئے ترامڑی پولیس کی رکاوٹوں کو عبور کر کے جاناپڑا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ پر ردعمل

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ عہدہ نہ رکھنے والے کسی بھی پارٹی رہنما کو اانتخابی مہم سے روکا نہیں جا سکتا ، ہمیں بلدیاتی الیکشن کی مہم چلانے سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ جلسے میں عائد کردہ پابندی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ عہدہ نہ رکھنے والے لیڈر کو الیکشن مہم چلنے سے روکا نہیں جا سکتا ،لیکن حکومت نے ہمیں روکنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے وزرا اور اراکین پارلیمنٹ مہم چلا رہے ہیں جبکہ دوسری جماعتوں کو سیاسی ہتھکنڈوں کی نذر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں اور جلسہ گاہ پہنچنے کیلئے ترامڑی پولیس کی رکاوٹوں کو عبور کر کے جاناپڑا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد انتظامیہ نے وہاں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی تھی لیکن پی ٹی آئی نے نہ صرف جلسے کاانعقاد کیا بلکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وہاں پہنچ کر خطاب بھی کیا۔پی ٹی آئی چیئرمین کو جلسہ گاہ تک جانے سے روکنے کیلئے رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئیں لیکن وہ نہ رکے ،بعدازاں بغیر اجازت جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی کے متعدد رہنماوٴں پر مقدمات درج کر لیئے گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات