محکمہ انسداد دہشتگردی کی کارروائی ‘3 دہشتگرد گرفتار ‘ 20 کلو دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) محکمہ انسداد دہشت گردی نے کوہاٹ کے علاقے جرمہ پل کے قریب کارروائی کے دوران 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے 20 کلو دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے علاقے جرمہ پل کے قریب ناکے پر ایک تلاشی کے دوران 20 کلو دھماکہ خیز مواد ‘ ریسیور اور ڈیٹرنیٹرسمیت دیگر اسلحہ برآمد کر کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل دیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق دہشت گردوں نے مختلف واقعات کے دوران سیکیورٹی فورسز پر 2 حملوں میں ملوث ہونے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

متعلقہ عنوان :