فلسطینی کار ڈرائیوروں نے 8 صہیونی فوجی کچل ڈالے، متعدد کی حالت نازک

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:40

الخلیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گزشتہ روز فلسطینی شہری کی کار کی ٹکر سے 6اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ صہیونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں فلسطینی شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز شام شمالی الخلیل کے قریب غوش عتصیون یہودی کالونی کے قریب بیت امر کے مقام پر فلسطینی کار ڈرائیور نے قصدا اپنی کار سڑک کے کنارے کھڑے فوجی اہلکاروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں6 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں میں سے 4کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں جبکہ دو کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملہ آور فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا اور اس کی نعش قبضے میں لے لی گئی ہے۔ٹی وی 7 کی رپورٹ کے مطابق زخمی ہونیوالے فوجیوں میں دو سینئر افسر بھی شامل ہیں تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔حملہ آور کی شناخت عمر عرفات عیسیٰ الزعاقیق کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 18 سال بتائی جاتی ہے۔