روسی جنگی جہاز ساحل کے مزید قریب آگئے ، جدید میزائل نصب

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:42

روسی جنگی جہاز ساحل کے مزید قریب آگئے ، جدید میزائل نصب

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) روس شام میں اپنی فضائیہ کے دفاع کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنا بحری جنگی جہاز ساحل کے مزید قریب لے آیا ہے اور شام میں اپنے مرکزی فوجی اڈے پر نئے میزائل نصب کر دیے ہیں۔روس کے بحری جنگی جہاز پر نصب ایئر ڈیفنس نظام فضائیہ کے دفاع میں اہم کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ماسکو نے کو ایس 400 میزائل بھی شامی اڈے پر پہنچا دیے ہیں۔

روس نے ایس 400 میزائل اپنے مرکزی فوجی اڈے پر نصب کیے ہیں جو ترکی کی سرحد سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔ ان میزائلوں کو جب سے فوج کے حوالے کیا گیا ہے یہ پہلی بار ہے کہ ان کو کسی دوسرے ملک میں نصب کیا گیا ہے۔’روس کا بحری جنگی جہاز فضائیہ کے جہازوں کی حفاظت کرے گا۔ اس جنگی جہاز میں اوسا نامی زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نصب ہیں۔

متعلقہ عنوان :