پی سی بی نے حکومت کی جانب سے پاک بھارت سیریز کی اجازت دینے پر جائلز کلارک کو آگاہ کر دیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:46

پی سی بی نے حکومت کی جانب سے پاک بھارت سیریز کی اجازت دینے پر جائلز کلارک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی )نے حکومت کی جانب سے پاک بھارت سیریز کی اجازت دینے پر دونوں بورڈز کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر نے والے جائلز کلارک کو آگاہ کر دیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے تحریری طور پر پی سی بی کو بھارت کے ساتھ کر کٹ کھیلنے کی اجازت ملنے کے بعد کر کٹ بورڈ نے پاکستان میں کر کٹ کی بحالی کیلئے مقرر آئی سی سی کے نمائدے جائلز کلارک کو آگاہ کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق دسمبر میں سری لنکا میں ہونیوالی سیریز کیلئے شیڈول اور آفیشلز کا اعلان بی سی سی آئی کے باضابطہ جواب مو صول ہونے کے بعد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ انگلش کر کٹ بورڈ کے سابق چیئر مین جائلز کلارک نے پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان پا ک بھارت سیریز کیلئے ثالث کا کردار ادا کیا تھا اور دبئی میں آئی سی سی ہیڈ کوارٹر مین شہریار خان اور ششانک منوہر کی ملاقات کروائی تھی۔

متعلقہ عنوان :