نریندر مودی کی اہلیہ حفاظت پر مامور اہلکاروں سے خوفزدہ

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:53

نئی دہلی ۔ 28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اہلیہ نے بھی انصاف کا مطالبہ کر دیا۔ شائننگ انڈیا میں عامر خان ہی سکیورٹی خدشات کا شکار نہیں، بلکہ نریندر مودی کی اہلیہ کو خوف ہے کہ ان کی حفاظت پر مامور اہلکار بھی انھیں قتل کرسکتے ہیں۔ نریندرمودی کی اہلیہ یشودھا بین مودی نے یہ صرف بیان نہیں دیا بلکہ باقاعدہ طور پر تھانے جا کر تحریری درخواست دی ہے۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر اپنے علاقے کے ایس پی کے پاس گئیں، کہا کہ انھیں اپنی حفاظت کے لیے سرکاری سیکورٹی گارڈزکی جانب سے قتل کیے جانے کا خطرہ ہے۔ اپنی درخواست میں ان کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے محافظوں سے ڈر لگتا ہے۔ انھیں یہ جاننے کا حق ہے کہ انھیں کس سرکاری حکم کے تحت سکیورٹی دی گئی ہے۔ ریٹائرڈ سکول ٹیچر یشودا بین گجرات کے یشورواڑا گاوٴں میں اپنے بھائی کے ساتھ رہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :