خان صاحب کسی کو جوابدہ نہیں‌ہیں وہ کھیلتے کھیلتے نکل جائیں‌گے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 نومبر 2015 12:53

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 نومبر 2015 ء) : میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی دھرنوں سے حکومت اور عوام کے کئی ماہ برباد ہوئے ، اور عمران خان کو دھرنوں سے ناکامی ہوئی. عوام جانتی ہے کہ کون کام کر رہا ہے اور کون وقت ضائع کر رہا ہے ،ا نہوں نے کہا کہ ہم عوام اور اللہ کو جوابدہ ہیں لیکن خان صاحب کسی کو جوابدہ نہیں ہیں وہ کھیلتے کھیلتے نکل جائیں گے.

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ لوگ پیار تب کرتے ہیں جب ان کا خیال رکھا جائے، ہم جتنا کام کر سکتے ہیں اُتنا کر رہے ہیں. میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ افواج پاکستان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور کراچی میں بھی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں.

(جاری ہے)

کراچی میں بھتہ خوروں کو پناہ نہیں مل رہی جبکہ بعض جماعتوں کوتحفظات ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں لیکن بھارت میں نہیں. بھارت میں پاکستان کی مخالفت پر ووٹ مانگا جاتا ہے . خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دو ایٹمی ملکوں کے درمیان جنگ نہیں ہونی چاہئیے. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آپس میں کھیل پر کوئی اعتراض نہیں لیکن بھارت کو متنازع مسائل حل کرنا ہی ہوں گے . خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب عوام کو کوئی بیوقوف نہیں بنا سکتا.

متعلقہ عنوان :