پاک ، بھارت کرکٹ سیریز : ہندو انتہا پسند جماعت شوسینا اپنے کرکٹ بورڈ پر برس پڑی
ہفتہ 28 نومبر 2015 13:02
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28نومبر- 2015ء) پاک بھارت کرکٹ سیریزسے متعلق پگھلتی برف شیو شینا کو ایک آنکھ نہ بھائی ، مودی سرکار کی منہ زور جماعت شیو سینا بھارتی کرکٹ بورڈ پر برس پڑی، کہا پاک بھارت سیریز بحالی سے لاکھوں بھارتیوں کی دل آزاری ہوگی ۔
(جاری ہے)
پہلے انتہا پسندی پرلوگوں کا سچ سننا برداشت نہ ہوا اور اب مودی سرکار کی بغل بچہ جماعت نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی مخالفت کا ڈھول پیٹنا شروع کر دیا ، یہ شرپسند ٹولہ پاک بھارت سیریز کی بحالی پر اپنے ہی بورڈ پر بجلی بن کر گر پڑا ، اپنی گندی ذہنیت سے کرکٹ جیسے پرامن کھیل کو بھی گندا کرنے کی ٹھان لی ہے ۔
شیوشینا کا ترجمان اخبار ’سامنا‘ پاکستان دشمنی میں ایک اور قدم آگے بڑھ گیا ۔ اخبار نے اداریئے لکھا کہ پاک بھارت سیریز سری لنکا میں کرانے کی تجویز سے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے اجمل قصاب کو اس کی ٹیم کے ساتھ اعزازات سے نوازا جا رہا ہے ۔ اخبار نے یہ زہر بھی اگلا کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاک بھارت سیریز پاکستان میں نہیں کرائی جا رہی اور شیوشینا اسے بھارت میں ہونے نہیں دیگی، یہ خوشی کی بات ہے کہ اب تک بھارتی وزارت خارجہ نے سیریز پر کوئی گرین سگنل نہیں دیاہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.