فلم انڈسٹری کی تباہی میں غیر سنجیدہ لوگوں کا ہاتھ ہے‘صائمہ خان

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:12

فلم انڈسٹری کی تباہی میں غیر سنجیدہ لوگوں کا ہاتھ ہے‘صائمہ خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) فلمسٹار صائمہ خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی تباہی میں غیر سنجیدہ لوگوں کا ہاتھ ہے جو لوگ اس کام کو جانتے نہیں وہ کرتا دھرتا بنے بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلمی مافیا اب ٹی وی تباہی کے لئے سرگرم ہے جو فلم اسٹیج کی اداکارائیں وہ اب ٹی وی کا رخ کر چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب تمام فلم میکروں کو چاہئیے کہ وہ اس انڈسٹری کے لئے معیار کو ترجیح دیں انہوں نے کہا کہ میں خود بھی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :