جب بھی پاکستان کے ساتھ امن کی بات کرتے ہیں تو اینٹی انڈیا کہا جاتا ہے، مہیش بھٹ

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:16

جب بھی پاکستان کے ساتھ امن کی بات کرتے ہیں تو اینٹی انڈیا کہا جاتا ہے، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) بھارتی فلمسازوہدایتکار مہیش بھٹ کا کہناہے کہ میں نے ہر موسم میں امن کی بات کی ہے اور اس بات کا یقین دلانے کی کوشش کی ہے کہ دونوں ممالک کے پاس امن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم جب بھی پاکستان کے ساتھ امن کی بات کرتے ہیں تو ہمیں اینٹی انڈیا سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جب شروع میں ہم نے پاکستانی فنکاروں کو پرموٹ کرنا شروع کیا تو ہماری عوام نے کٹہرے میں کھڑا کر لیا اور ہمیں سوال کیا کہ جب بھارت میں اتنا ٹیلنٹ موجود ہے تو پھر پاکستان سے عاطف اسلم اور راحت فتح علیخان کو بھارت لانے کی کوئی وجہ نہیں بنتی لیکن ہم نے اپنی عوام کو بتایا کہ یہ پاکستان کا ٹیلنٹ ہے اور ہمیں اس ٹیلنٹ کو موقع ضرور دینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :