میں خود بھی ڈانسر ہوں اور بارز میں کام کر چکی ہوں، بھارتی فلم رائٹر شگفتہ رفیقی کا اعتراف

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:16

میں خود بھی ڈانسر ہوں اور بارز میں کام کر چکی ہوں، بھارتی فلم رائٹر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) بھارتی فلم رائٹر شگفتہ رافیقی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ خود بھی بطور گلوکارہ، ڈانسر اور بارز میں کام کر چکی ہیں اور ان کی لکھی فلم ”عاشقی ٹو“میں بھی ان کی زندگی کے کچھ تلخ حقائق دکھائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

شگفتہ رفیقی نے اپنے ایک انٹر ویو میں بتایا کہ مشترکہ فلمسازی کا صرف نام بولا جاتا ہے لیکن ایسا کیا نہیں جاتا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ نئی پنجابی فلم”دشمن“شروع کرنے جا رہی ہیں جس کے لئے انہوں نے پاکستانی فنکاروں سے بھی رابطہ کیا ہے لیکن فنکاروں کی اکثریت نے پنجابی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے جن میں زیادہ تر ٹی وی کے فنکار شامل ہیں۔ شگفتہ رفیقی کا کہنا تھا کہ میری ہدایتکاری میں بننے والی یہ نئی فلم حقیقی معنوں میں مشترکہ فلمسازی پر مبنی فلم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :