پشاور سے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں اور افغان باشندوں سمیت 25 افراد گرفتار

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء ) پشاور کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں اور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 5 افغان باشندوں سمیت 22 مشتبہ افراد گرفتار جب کہ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کر لیا۔ پشاور میں حساس اداروں اور پولیس نے بھانہ ماڑی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی اداروں نے آپریشن کے دوران 105 گھروں کی تلاشی لے کرغیرقانونی طورپرمقیم 5 افغان باشدوں سمیت 22 مشتبہ افراد گرفتارکیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران تلاشی میں 10 موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لی گئیں جب کہ بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔دوسری جانب پشاور میں کاوٴنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کلعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 خطرناک دہشت گرد گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 20 کلو بارود، 2 ریسیور، ایک ڈیٹونیٹر اور 11 فٹ پرائما کارڈ برآمد بھی بر آمد کئے۔

متعلقہ عنوان :