انتہاء پسند جنونی بھارتیوں نے ہاکی میں شکست پر مہمان ارجنٹائن کی ٹیم پر پتھراؤ کر کے نئی روایت قائم کر دی

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:24

رائے پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) انتہاء پسند جنونی بھارتیوں نے اپنی ہاکی ٹیم کی شکست پر مہمان ارجنٹائن کی ٹیم پر پتھراؤ کر کے نئی روایت قائم کر دی۔ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق انتہاء پسندشہریوں نے بھارت اور ارجنٹائن کی ہاکی ٹیموں میں میچ کے بعد شدید نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

اس دوران جب مہمان ٹیم بس میں سوار ہو کر ہوٹل جانے کیلئے سٹیڈیم سے نکلی تو ان کی بس پر شدید پتھراؤ کیا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پتھراؤ سے غیر ملکی کھلاڑی خوف زدہ ہو گئے ۔ پولیس نے متعدد انتہاء پسندوں کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ ارجنٹائن کی ہاکی ٹیم نے بھارتی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ہی 3-0 سے دھول چٹا دی تھی۔

متعلقہ عنوان :