میرپورماتھیلو؛جروار کے قریب پولیس اورجرائم پیشہ افراد میں مقابلہ ،ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:24

میرپورماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) جروار کے قریب پولیس اورجرائم پیشہ افراد میں مقابلہ ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار ،موٹرسائیکل بندوق کارتوس برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اطلاع پرجروار پولیس نے خان بابا فیکٹری کے قریب مسلح ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پرناک بندی کی تومسلح ڈاکوجن کی تعداد چھ بتائی جاتی ہے نے پولیس پرفائرنگ شروع کردی پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس پرایک ڈاکودلبربجارانی زخمی ہوگیا،جبکہ دوسرے ڈاکوفرار ہوگئے ،پولیس نے زخمی کوقبضے میں ایک مسروق دوموٹرسائیکل ایک بندوق اورکارتوس برآمد کرلئے،جبکہ جروار پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرلیاہے،مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :