ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے اپنا تاریخ ساز بیٹ انڈس ہسپتال کو عطیہ کردیا
ہفتہ 28 نومبر 2015 13:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان نے اپنا تاریخ ساز بیٹ انڈس اسپتال کو عطیہ کردیا جو مستحق افراد کے علاج میں مدد کے لیے نیلام کردیا جائے گا.پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب میں شریک تھے جہاں انھوں نے اپنے تاریخ ساز بلے کو انڈس اسپتال کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بیٹ کو نیلام کریں گے اور اس کے ذریعے جو رقم حاصل ہوگی وہ اسپتال کی تعمیر اور دیگر کاموں میں خرچ ہوگی۔۔یونس خان نے مخیر افراد سے اپیل کی وہ اگے آئیں اور اس ریکارڈ ساز بلے کو جتنے زیادہ پیسوں سے خرید سکتے ہیں خریدیں تاکہ مستحق افراد کے لیے اسپتال کا تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کیا جاسکے۔(جاری ہے)
یونس خان نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کاریکارڑ خوب صورت چھکا لگا کراپنے نام کیا تھا، اب اسی بلے کو مستحق افراد کی بہتری کے لیے عطیہ کردیاہے۔
اس موقع پر یونس خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے انھیں بہت کچھ دیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے لیے کچھ کروں۔انھوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ آگے بڑھیں اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بھی پشاور میں اسپتال کی تعمیر اور دیگر فلاحی کاموں میں سرگرم عمل ہیں۔پاک بھارت سیریز کے حوالے سے یونس خان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سے خطے کو بہت فائدہ ہو گا اور کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر بھی بہت سیکھنے کو ملے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.