وزیر اعلی پنجاب نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرجدید انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم کا افتتاح کر دیا، مقررہ وقت میں تنصیب یقینی بنانے پرسول ایوی ایشن کومبارکباد
آئی ایل ایس تھری سسٹم ،فلائٹس میں ہونیوالی تاخیر ختم ہوگی، دھند کے باعث فلائٹس کا روٹ تبدیل نہیں ہوگا ، مسافروں اور ایئر لائنز کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ محمد شہباز شریف
ہفتہ 28 نومبر 2015 13:34
لاہور۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرجدید انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم آئی ایل ایس کیٹ تھریCAT-III B(ILS) کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ایوی ایشن کیپٹن شجاعت عظیم ،صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ،چیئرمین لاہورٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان،سیکرٹری سول ایوی ایشن محمد عرفان الٰہی،ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن ائر مارشل عاصم سلمان،کامران ملک سمیت دیگر اعلیٰ عہدیدارن بھی اس موقع پر موجودتھے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سول ایوی ایشن ٹیم کو آئی ایل ایس تھری سسٹم کی مقررہ وقت میں تنصیب کو بروقت یقینی بنانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ لاہور ائرپورٹ پر آئی ایل ایس تھری کاجدید نظام لگائے جانے کے بعدسسٹم دھند کے دوران طیاروں کو 50 میٹر کی حدود تک دیکھنے کی صلاحیت کے ساتھ لینڈنگ کی سہولت بھی فراہم کر ے گا جس سے نہ صرف فلائٹس میں ہونے والی تاخیر ختم ہوگی بلکہ دھند کے باعث فلائٹس کا روٹ تبدیل نہیں ہوگانیز مسافروں اور ایئر لائنز کو بھی فائدہ پہنچے گا۔(جاری ہے)
ائرپورٹ منیجر راشد محمدحسین نے میڈیا کو بتایا کہ محفوظ لینڈنگ سسٹم قطر کی سول ایوی ایشن نے دیا ہے،جد ید سسٹم کی تنصیب سے لاہور ایئر پورٹ جنوبی ایشیا میں اس سہولت کا حامل دوسرا اور پاکستان کاپہلا ایئر پورٹ بن گیا ہے، زمین پر نصب کیا جانے والایہ جدید سسٹم ہے جو دھند ، برسات ، دھوپ اور ماحول میں رونماء ہونے والی دیگر موسمی تبدیلیوں کے دوران جہاز کی بحفاظت لینڈنگ میں راہنمائی کرتا ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن کامران ملک نے میڈیا کو بتایا کہ لاہور ایئر پورٹ پر اس سے قبل 350 میٹر تک دیکھنے کی صلاحیت پر جہاز کی لینڈنگ ممکن نہیں تھی جس کی وجہ سے نہ صرف فلائٹس میں تاخیر ہوتی تھی بلکہ روٹس کی تبدیلی سے ایئر لائنز اورمسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا تھا تاہم آئی ایل ایس کیٹ تھری بی کی مدد سے اب 50 میٹرتک دیکھنے کی صلاحیت پر جہاز کی بحفاظت لینڈنگ ممکن ہوگی۔ ترجمان کے مطابق اس سسٹم کی تنصیب سے جہاں ایئر لائنز کو بھاری رقوم کی بچت ہو گی وہاں اس سے نہ صرف ایئر لائنز کو لاہور ایئر پور ٹ پر اپنا شیڈول برقرار رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ ایئر پورٹ پر مسافروں کو بہترین سفری سہولیات میسر ہونگی،علاوہ ازیں دھندیا دیگر خراب موسمی حالات کے دوران جہاز کی کارکردگی اور بحفاطت لینڈ کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ سسٹم پاکستان سول ا یوی ایشن اتھارٹی کی ایئر نیویگیشن کی سہولت میں ایک بہترین اضافہ ہے جس سے دنیا بھر میں پاکستان کے بار میں ایک اچھا تاثر قائم ہو گا۔ ترجمان کے مطابق اس سسٹم کی تنصیب پر وزیر اعظم محمد نوازشریف اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے پاکستان کے ایئر پورٹس کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کا احسن قدم اٹھایا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.