اسلام گڑھ پاسپورٹ آفس کو کسی صورت ختم نہیں ہونے دینگے،کسی میں دفتر شفٹ کرنے کا دم نہیں،چودھری عبدالمجید

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:36

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء )وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید نے کہا ہے کہ اسلام گڑھ پاسپورٹ آفس کو کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے ۔اسلام گڑھ پاسپورٹ آفس کشمیریوں کے تشخص کا معاملہ ہے ۔میرپور کے لوگوں نے پاکستان کی معاشی و خوشحالی کے لئے قربانیاں دی ہیں جن کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔اسلام گڑھ پاسپورٹ آفس کے خلاف سازشیں کرنے والے اور اسکو شفٹ کروانے کے چکروں میں پڑے لوگوں میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ کسی میں اتنا دم نہیں کہ وہ یہ آفس یہاں میں کسی اور جگہ میں منتقل کرواسکے میں علاقائی اور برادری کے تعصب سے بالا ترہو کر سوچتا ہوں یہی وجہ ہے کہ میں نے آزادکشمیر میں تین میڈیکل کالجز دیئے ہیں اگر کسی کو پاسپورٹ آفس کی ضرورت ہے تو وہ اب یہ آفس بند کروانے کے بجائے نیاآفس کی منظوری لے لے مودی مقبوضہ کشمیر میں کھربوں روپے کا پیکیج دے رہا ہے اور یہاں لوگ پانی ،بجلی اور سڑکوں کے مسائل حل کرنے کیلئے پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں آزادکشمیر کی یونیورسٹیوں اور کالجز میں نیشنلسٹ ذہن کے طلباء موجود ہیں آج وہ ہم سے سوال کررہے ہیں منگلاڈیم کی ریالٹی کشمیریوں کو کیوں نہیں دی جارہی ۔

(جاری ہے)

1700میگاواٹ میں سے آزادکشمیر کو تین سو میگا واٹ کیوں نہیں فراہم کی جارہی ۔اگر حالات ایسے رہے تو آزادکشمیر کے گلی کوچوں میں پاکستان مردہ باد کے نعروں کو کوئی نہیں روک سکے گا ۔اگر اسطرح اداروں کو بند کرنے سے لوگوں میں مزید نفرت پھیل رہی ہے ۔وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اسلام گڑھ پاسپورٹ آفس کو بحال کریں ۔وگرنہ احتجاج کرنے والوں کی قیادت میں خود کروں گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں اسلام گڑھ پاسپورٹ آفس بحالی کمیٹی کے صدر حاجی یونس فائیکو کی قیادت میں ملنے والے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ۔وفد میں ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پی پی پی چودھری ناظم حسین،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اسلام گڑھ محمد عظیم بھٹی سابق ممبر ضلع کونسل چودھری محمد افسر راٹھوی،ترجمان پاسپورٹ آفس بحالی کمیٹی سیکرٹری محمد ایوب ،تنظیم السادات آزادکشمیر کے صدر سید صابر راجوروی ،اسلام گڑھ پریس کلب کے صدر حاجی خالد حسین ،نبیل شہید پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ عبدالرزاق نیازی ،اسلام گڑھ ویلفیئرٹرسٹ کے سابق صدر محمد رفیق ملک،تحریک منہاج القرآن کے صدر راجہ محمد سلیم ،سینئر صحافی کاشف حسین شاہ اور چودھری بشارت رزاق بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر پاسپورٹ آفس بحالی کمیٹی نے وزیر اعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلام گڑھ پاسپورٹ آفس کو بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور عوام علاقہ ان کے بھرپور کردار ادا کرنے کی توقع رکھتے ہیں ۔اس موقع پر وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید نے کہا کہ اسلام گڑھ پاسپورٹ آفس متاثرین منگلاڈیم اور تارکین وطن کی قربانیوں کے سلے میں دیا گیا تھا وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے اسلام گڑھ کے مقام پر جلسہ عام میں پاسپورٹ آفس کا تحفہ دینے کا اعلان کیا اور اس کے آفس کا افتتاح کیا اور پانچ سال سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس پاسپورٹ آفس سے مستفید ہورہی تھی آج ن لیگ کے ایک نام نہاد لیڈر نے اس کو کسی اور ضلع میں منتقل کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہم ادارے دینا بھی جانتے ہیں اور ان کا تحفظ کرنا بھی جانتے ہیں کسی میں اتنا دم نہیں ہے کہ وہ اسلام گڑھ پاسپورٹ آفس کو بند کروا سکے یا کسی اور ضلع میں منتقل کرواسکے اگر ایسا ہوا تو میں احتجاجی تحریک کی قیادت خود کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے چند بڑی قوتوں کو اس معاملے پر آگاہ کردیا ہے اور بتایا ہے کہ کشمیری پہلے بھی ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں کشمیر کونسل کی صورت میں ان کی آزادی سلب ہوچکی ہے آزادکشمیر استعمال کے لئے 300میگا واٹ بجلی فراہم نہیں کی جارہی واٹر یوز چالیس کی مد د چیالیس پیسے جبکہ دس پیسہ میں دینے کی بات کی جارہی ہے جس کو میں نے مسترد کردیا ہے مجھے کہا گیا ہے کہا آزاد کشمیر کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں نیشنلسٹ ذہن کے طلباء موجود ہیں میں نے کہا ہے کہ ہم ان لوگوں قتل نہیں کرسکتے آج نوجوانوں کی طرف سے بجلی ،سڑکوں ،پانی اور دیگر معاملات پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں ایک طرف مودی مقبوضہ کشمیر میں اگر بجلی عربوں کی سببڈی دے رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیر اعظم نے کھربوں روپے کے منصوبہ جات کا اعلان کیا ہے جبکہ دوسری طرف ہمارے ساتھ جو حشر کیا جارہا ہے اس سے لوگوں میں غم و غصہ کی فضاء پروان چڑھ رہی ہے اور اسلام گڑھ پاسپورٹ آفس بند کرنے بعد لوگ اس فیصلہ کو نفرت کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں پہلے ہی کشمیریوں میں احساس محرومی پائی جاتی ہے ۔

اسطرح کے اقدامات سے آزادکشمیر میں نیشنلسٹ ذہن رکھنے والوں کے نعرہ کو مزید تقویت ملے گی اور آزادکشمیر کے گلے کوچوں میں پاکستان کے خلاف نعرے بجیں گے ان کو روکنا مشکل ہوجائے گا۔