پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین آخری ٹی ٹونٹی میچ پرسوں شارجہ میں کھیلاجائیگا

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:39

پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین آخری ٹی ٹونٹی میچ پرسوں شارجہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین3ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکاتیسرااورآخری میچ 30نومبرکوشارجہ میں کھیلاجائے گا۔انگلینڈ پہلے دوٹی ٹونٹی میچ جیت کرسیریز2-0سے جیت چکاہے انگلینڈپاکستان کوتیسرے میچ میں ہراکروائٹ واش کاارادہ رکھتاہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پاکستانی ٹیم آخری ٹی ٹونٹی میچ جیت کرباعزت طورپرملک واپسی چاہتی ہے۔واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈنے 14اوردوسرے میں 3رنزسے کامیابی حاصل کی۔اب دیکھنایہ ہے کہ کونسی ٹیم اپنے مقصدمیں کامیاب ہوتی ہے انگلینڈپاکستان کے خلاف وائٹ واش کااعزازحاصل کرے گایاپاکستانی ٹیم آخری میچ جیت کرباعزت ملک واپسی ۔

متعلقہ عنوان :