سونے کی قیمت 6سال کی کم ترین سطح پر

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:43

سونے کی قیمت 6سال کی کم ترین سطح پر

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر2015ء)عالمی منڈی میں سونے کی قیمت چھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ۔ بین الااقوامی منڈیوں میں سو نے کی قیمت مسلسل کمی کا شکار ہے. سونے کی قیمت میں چار ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونے کی فی اونس کی ایک ہزار اڑسٹھ ڈالر ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری خام تیل کی قیمت بھی مسلسل کمی کا شکار ہے، سنگاپور کے مارکیٹس میں خام تیل کی قیمت پچاس سینٹس کمی کے بعد بیالیس ڈالر پچاس سینٹس ہوگئی ۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافہ اور مارکیٹ میں طلب سے زیادہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے.