تارکین وطن کو پناہ دینے کی وجہ سے خدشہ ہے کہ یورپ سلطنت روم کی مانند زوال پذیر ہو جائیگا ‘ہالینڈ

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:47

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹی نے کہا ہے کہ تارکین وطن کو پناہ دینے کی وجہ سے خدشہ ہے کہ یورپ سلطنت روم کی مانند زوال پذیر ہو جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالینڈ کے وزیر اعظم نے برطانوی جریدے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ یورپ کی بیرونی سرحدوں پر کنٹرول بنیادی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلطنت روم کی تاریخ دیکھیں تو ہمیں پتا چلتا ہے کہ سرحدیں محفوظ نہ ہوں تو یہ عظیم سلطنتوں کے زوال کا باعث بن جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تارکین وطن کی مسلسل آمد کو روکنا ہو گا۔ جس رفتار سے مہاجرین یورپ کا رخ کر رہے ہیں اسے جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ہالینڈ یکم جنوری سے اگلی ششماہی کے لیے یورپی یونین کی صدارت سنبھالنے کی تیاری کر رہا ہے اور اس نے دوران صدارت مہاجرین کے بحران کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :