برلن میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار ہونے والے تینوں افراد رہا

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:50

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء)جرمن دارالحکومت برلن میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار ہونے والے تینوں افراد کو رہا کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے کہا ہے ان تینوں کے پاس سے کوئی خطرناک شے برآمد نہیں ہوئی اور نہ ہی تفتیش کے دوران کوئی مشتبہ معلومات سامنے آئیں ہیں۔واضح رہے کہ پولیس نے ایک شامی اور تیونس کے ایک شہری کو جمعرات کو جبکہ تیسرے مشتبہ شخص کو جمعہ کی صبح گرفتار کیا گیا تھا۔ قبل ازیں حکام نے کہا تھا کہ یہ تینوں کسی دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔