امریکہ ‘نیشنل سیکورٹی ایجنسی کا فون کالز کی جاسوسی ختم کرنے کا اعلان

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) امریکا کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کا فون کالز کی جاسوسی ختم کرنے کا اعلان کرد یا تاہم این ایس اے کے سربراہ نے مزید3 ماہ فون کالز کا ریکارڈ رکھنے کی اجازت طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا ر پورٹ کے مطابق امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں فون کالز کی جاسوسی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق اتوار 29نومبر سے ہوگا ، تاہم انہوں نے پہلے سے ریکارڈ اربوں فون کالز دیکھنے کیلئے مزید 3 ماہ اجازت طلب کی ہے۔

فارن انٹیلی جنس سرویلینس کورٹ میں این ایس اے کو مزید 3 ماہ فون کالز ریکارڈ تک رسائی کی اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے،امریکی آئین کے سیکشن 215کے تحت حکومت اپنے شہریوں سمیت کسی بھی غیرملکی کا فون ریکارڈ نہیں رکھ سکتی۔امریکی کانگریس نے رواں سال یو ایس اے فری ڈیم ایکٹ کی منظوری دے کر این ایس اے کو فون کالز کی جاسوسی سے روک دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :