فارسفورسی کھادوں کی قیمت میں کمی کا فائدہ ہرصورت میں کاشتکار تک یقینی بنایا جائے، مہر عابد حسین

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:54

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء)فارسفورسی کھادوں کی قیمت میں کمی کا فائدہ ہرصورت میں کاشتکار تک یقینی بنایا جائے ۔مقررکردہ نرخوں سے زائد نرخ کی وصولی پر ذمہ دار ڈیلر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار مہرعابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسرزراعت توسیع مظفرگڑھ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا وزیراعظم کسان زعی پیکج کے تحت اب تک کپاس اور چاول کے18ہزارسے زائدکاشتکاروں کو 150ملین روپے سے زائد کی رقم کی ادائیگی کی جاچکی ہے جبکہ ادائیگی کاسلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسرزراعت نے کہا کہ مذکورہ پیکج کے تحت ڈی اے پی کھاد کی فی بوری قیمت میں500 روپے اور نائٹروفاس کھاد کی فی بوری میں 218 روپے کی نمایاں کمی کردی گئی ہے۔مہرعابدحسین نے کہا کہ کاشتکار کھاد کی خریداری کے وقت مقررکردہ نرخ ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیلر کی طرف سے زیادہ نرخوں کے تقاضے کی صورت میں فوراٌاطلاع دیں تاکہ ایسے ڈیلر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔