”ریحام خان کی معنی خیز شعرو شاعری اور انٹر ویوز عمران خان اور پی ٹی آئی کیلئے پریشانی کا باعث بننے لگے؟“
ہفتہ 28 نومبر 2015 13:55
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) ریحام خان کی سوشل میڈیا پر تواتر کے ساتھ معنی خیز شعر و شاعری اور غیر ملکی میڈیا کو انٹر ویوز میں چبھتے الفاظ کا استعمال عمران خان اورمجموعی طور پر پی ٹی آئی کے لئے پریشانی کا باعث بننے لگا ، عمران خان سمیت مرکزی رہنماؤں اورکارکنوں نے مکمل خاموشی اختیار کر لی ۔ذرائع کے مطابق عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام خان سوشل میڈیا پر متحرک ہیں اور حالیہ دنوں میں ان کی طرف سے کسی کا نام لئے بغیر معنی خیز شعر و شاعری کی جارہی ہے جس سے عمران خان خاصے پریشان ہیں ۔
ان معاملات پر مختلف تقریبات میں کھل کر اظہار خیال کیا جارہا ہے جس پر تحریک انصاف کے رہنمااور کارکن بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ریحام خان کے بیرون ملک موجودگی کے دوران غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹر ویوز میں بھی بعض معاملات کو ایسے چبھتے انداز میں پیش کیا گیا ہے جس پر نہ صرف عمران خان بلکہ مجموعی طو رپر پارٹی کو بھی پریشانی لا حق ہے ۔(جاری ہے)
اس حوالے سے پارٹی کے ایک مرکزی رہنما سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خاموشی ثابت کرتی ہے کہ وہ عزت دینے والے اور وضع دار شخص ہیں ۔عمران خان سمیت پارٹی کو کسی کے کسی بھی اقدام پر کوئی پریشانی لا حق نہیں اور ان معاملات کو یکسر نظر انداز کرنا بھی اس کا ثبوت ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.